Wednesday, May 1, 2024

اللہ نور اپارٹمنٹ متاثرین کے نقصان کا ازالہ نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرینگے، عالمگیر خان

اللہ نور اپارٹمنٹ متاثرین کے نقصان کا ازالہ نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرینگے، عالمگیر خان
October 23, 2020
کراچی (92 نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے جلد از جلد اللہ نور اپارٹمنٹ کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ نہیں کیا تو وہ وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔ کراچی مسکن چورنگی پر اپارٹمنٹ میں گیس دھماکہ واقعہ کو دو روز گزر جانے کے باوجود متاثرین کی امداد  کیلئے عملی اقدامات نہ ہوسکے۔ متاثرین سے  اظہار ہمدردری  کیلئے  پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان اور رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج مسکن چورنگی پہنچے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھماکے سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کی جائے بصورت دیگر سی ایم ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے۔ عالمگیر خان بولے کہ دو روز گزر گئے لیکن اب تک دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ہیں۔ ارسلان تاج نےمطالبہ کیا سندھ حکومت متاثرین کے  گھر دوبارہ تعمیر کر کے دے جبکہ ان کیلئے متبادل رہائش کا بھی فوری انتظام کیا جائے۔