Friday, March 29, 2024

القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ، آیت اللہ خامنہ ای کا بدلہ لینے کا اعلان

القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ، آیت اللہ خامنہ ای کا بدلہ لینے کا اعلان
January 6, 2020
 تحران (92 نیوز) القدس فورس کےسربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ایران کا شدید ردعمل سامنے آ گیا۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ دوسری طرف جنرل قاسم سیلمانی کی ہلاکت پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا جنرل سلیمانی پر حملہ کر کےامریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام کیا۔ جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی۔ اپنی سرکش مہم جوئی کے نتائج کی ذمے داری امریکا خود اٹھائے گا۔