Friday, April 26, 2024

القاعدہ کو فنڈنگ !!! نجی یونیورسٹی کا وائس چانسلر 3 ساتھیوں کیساتھ گرفتار

القاعدہ کو فنڈنگ !!! نجی یونیورسٹی کا وائس چانسلر 3 ساتھیوں کیساتھ گرفتار
December 19, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے نجی یونیورسٹی کا وائس چانسلر گرفتار کرلیا۔ عادل مسعود بٹ پر القاعدہ کی فنڈنگ کرنے کا الزام ہے۔ سانحہ صفورہ کے ملزم سعد عزیز کا بزنس پارٹنر بھی ہے۔ راجا عمر خطاب کا کہنا ہے گروہ میں بیس خواتین بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے پوش علاقے میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیموں اور سانحہ صفورا کے ملزموں کی مالی اعانت کرنے والے نجی کالج کے ڈائریکٹر کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کراچی میں خواتین کا ایک گروپ بھی فعال ہے جو داعش کی ویڈیو پھیلارہی ہیں۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کی نشاندہی پر کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران نجی کالج کے ڈائریکٹرعادل مسعود بٹ کو تین ساتھیوں سلیم‘ سلمان اور خالد یوسف کو کر لیا گیا۔ انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب نے بتایا کہ ملزم سانحہ صفورا میں سہولت کار تھے اور انہیں گرفتا ملزموں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کالعدم القاعدہ کے متعدد دہشت گردوں کو فنڈنگ بھی کرتا رہا۔ گرفتار ملزموں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کراچی میں خواتین کا بھی ایک مضبوط نیٹ ورک فعال ہے۔ ملزم خالد یوسف کی اہلیہ خواتین میں داعش کی ویڈیوز سے متعلق یو ایس بی بھی تقسیم کرتی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار ملزموں کے بینک اکاونٹس سے کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ کے شواہد حاصل کر لیے ہیں اور ملزم کا 90 روزہ ریمانڈبھی حاصل کرلیاگیا ہے۔