Friday, April 26, 2024

القادر یونیورسٹی کو غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ سے منسوب کیا گیا ہے ‏

القادر یونیورسٹی کو غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ سے منسوب کیا گیا ہے ‏
May 6, 2019
سوہاوہ ( 92 نیوز) القادر یونیورسٹی کو غوث الاعظم،محبوب سبحانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ  سے منسوب کیا گیا ہے۔یہ ملک کی پہلی منفردیونیورسٹی ہوگی جو غیر ملکی اسٹوڈنٹس کو مکمل اسکالرشپ دے گی،طلبا کوفری لنچ اور   ہاسٹل کی سہولت  بھی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا، یونیورسٹی  کو شیخ عبدالقادرجیلانیؒ  ؒ کےنام  سے منسوب کیا گیا ہے ۔ یہ ملک کی پہلی منفردیونیورسٹی ہوگی جو غیر ملکی سٹوڈنٹس کو مکمل اسکالرشپ دے گی،طلبا کوفری لنچ اور   ہاسٹل کی سہولت  بھی فراہم کی جائے گی۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کو محبوب سبحانی،غوث الاعظم کے القابات سے بھی جانا جاتا ہے،آپ سلسلہ قادریہ کے بانی بھی ہیں۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کا شجرہ نصب  حضرت علیؓ سے جاملتا ہے۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ اٹھارہ سال کی عمر میں تحصیل علم کےلیے بغداد تشریف  لے گئے، حصول علم کے بعد عراق کے جنگلوں اور صحراؤں  میں  25سال سخت عبادت و ریاضت کی۔ آپ نے 1127میں  دوبارہ بغداد میں سکونت اختیار کی اور درس و تدریس  کا سلسلہ شروع کیا۔تبلیغ اسلام کے لیے دوردراز کے سفر کیے ۔ آپ ملتان میں بھی قیام پذیر ہوئے۔ آپ کا مزار مبارک  عراقی شہر بغداد میں ہے جو آج بھی روحانیت کا مرکز ہے ۔