Sunday, September 8, 2024

الف نون کے آفاقی کردار الن کی تیسری برسی منائی جارہی ہے

الف نون کے آفاقی کردار الن کی تیسری برسی منائی جارہی ہے
December 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز) نامور ٹی وی اداکار  مزاح نگار اور الف نون کے آفاقی کردار الن سے شہرت پانے والے کمال احمد رضوی کے انتقال کو تین برس بیت گئے ہیں۔ نامور مزاحیہ اداکار کمال احمد رضوی 1930 کو بھارت میں پیدا ہوئے، ہدایت کاری میں بھی لوہا منوایا، فلم انڈسٹری کی جانب بھی راغب ہوئے مگر جی نہیں لگا ۔ ڈرامہ سیریز الف نون نے کمال رضوی کو شہرت کی بلندی پر پہنچایا، مسٹر شیطان، آدھی بات، بادشاہت کا خاتمہ، کھویا ہوا آدمی، چور مچائے شور اور ہم سب پاگل ہیں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کمال رضوی نے بچوں کا ادب بھی لکھا، ان کا ننھا سے بھی گہرا تعلق رہا، دونوں کو ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم سمجھا جاتا تھا۔ کمال رضوی نے کئی مشہور ڈائجسٹ کی ادارت بھی کی، 17 دسمبر 2015 کو انہیں دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کے انتقال سے ادب اور مزاح نگاری کا ایک باب بند ہوگیا۔