Friday, April 19, 2024

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس ، وکیل خواجہ حارث کا باقی دو ریفرنسز کی سماعت نہ کرنے کا اعتراض

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس ، وکیل خواجہ حارث کا باقی دو ریفرنسز کی سماعت نہ کرنے کا اعتراض
July 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے باقی دو ریفرنسز کی سماعت نہ کرنے کا اعتراض اٹھا دیا۔ احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت کے جج پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ میرے موکل کے خلاف ایک ریفرنس میں فیصلہ سنا چکے ہیں اس لیے اب آپ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس نہیں سن سکتے۔ خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ عدالت اس معاملے پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو خط لکھ کر آگاہ کرے۔جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کی توسیع کے لیے آج سپریم کورٹ کو لکھوں گا۔ کیس کی سماعت کے دوران بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو تین دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی۔