Friday, March 29, 2024

العزیزیہ ریفرنس،تفتیشی کو دوبارہ جرح کیلئے بلانے کی نوازشریف کی درخواست مسترد

العزیزیہ ریفرنس،تفتیشی کو دوبارہ جرح کیلئے بلانے کی نوازشریف کی درخواست مسترد
October 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نویز) العزیزیہ ریفرنس میں تفتیشی افسر کو دوبارہ جرح کیلئے بلانے کی نوازشریف کی درخواست مسترد  کر دی گئی ۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا  جس میں نواز شریف کی تفتیشی افسر کو دوبارہ جرح کیلئے بلانے کی درخواست رد کی گئی۔ العزیزیہ کے بعد فلیگ شپ ریفرنس بھی حتمی مراحل میں داخل ہوگیا، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کا چار روز میں قلمبند کرلیا گیا ۔ نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں تفتیشی افسر پر دوبارہ جرح کی درخواست مسترد کردی گئی ، شواہد مکمل کرنے سے متعلق تحریری بیان جمع کرنے کیلئے نیب کو آخری پیر تک کی آخری مہلت دے دی گئی ۔ فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد نے کی ،سماعت شروع ہوئی تو نوازشریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہوئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ واجد ضیا نے حسن  اور حسین نواز کی جانب سے ٹرانزکشن کا ریکارڈ پیش کیا ،17 جولائی 2017 کا حمد بن جاسم کی جانب سے لکھا گیا خط اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا سپریم کورٹ کو لکھا گیا خط بھی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ واجد ضیا نے کہا قطری شہزادے کے خطوط محض کہانی تھے، حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کیں۔ وکلاء کی جانب سے سماعت میں وقفے کے ذکر پر جج محمد ارشد ملک نے دلچسپ تبصرہ کیا اور کہاسپریم کورٹ نے سختی سے لکھا ہے اس کے بعد کوئی مہلت نہیں ملے گی ۔ ساتھ ہی انہوں نے شعر سنا دیا ۔ اے غم زندگی کچھ تو دے مشورہ اک طرف اُس کا گھر اک طرف میکدہ اس کے بعد کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی