Saturday, April 20, 2024

العزیزیہ ریفرنس کیس،خواجہ حارث کل بھی تفتیشی محبوب عالم پرجرح کرینگے

العزیزیہ ریفرنس کیس،خواجہ حارث کل بھی  تفتیشی محبوب عالم پرجرح کرینگے
October 8, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز) العزیزیہ ریفرنس  میں تفتیشی افسر محبوب عالم پر جرح مکمل نہ ہوسکی ،  وکیل صفائی  خواجہ حارث کل بھی جرح جاری رکھیں گے۔ عدالت نے نواز شریف  کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے  آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی

 العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران  نواز شریف لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث احتساب عدالت میں  پیش نہ ہوئے ، وکیل صفائی کی جانب سے لیگی قائد کی آج حاضری سے استثنی ٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ۔ خواجہ حارث  کاتفتیشی افسر سے سوال وجواب کا سلسلہ جارہا ،عدالتی وقت ہونے پر سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔ تفیشی افسر محبوب عالم نے عدالت کو بتایا کہ ایم ایل اے کے جواب کے لیےسعودی حکام کو تین یاددہانی خطوط تحریر کیے۔ دو خط سعودی ڈی جی آپریشنز  کے نام اور ایک خط سعودی سفیر کے نام لکھا گیا۔ تفتیشی افسر نے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ لیٹر آف کریڈٹ ، العزیزیہ اسٹیل مل اور ہل میٹل اسٹبلشمنٹ  پر اٹھنے والی لاگت سے متعلق نہیں جانتے۔ تفتیشی افسر محبوب عالم نے بتایا کہ العزیزیہ اسٹیل مل 2001 اور ایچ ایم ای 6-2005  میں قائم ہوئی۔  سوال کے جواب میں انہوں کا کہنا تھا کہ 1999 سے 2013 تک نواز شریف  عوامی عہدے پر نہیں رہے۔ تفتیشی افسر نے کہا حسین نواز کی متفرق درخواست کے ساتھ گڈز  سے متعلق لیٹر آف کریڈٹ منسلک تھا۔  یواے ای حکام کے جواب اور ایل سی میں درج گڈز کی ڈسکرپشن میں فرق ہے۔ ۔ وکیل صفائی خواجہ حارث کل بھی مقدمے کے آخری گواہ تفتیشی افسر پر جرح جاری رکھیں گے۔