Sunday, May 12, 2024

العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
December 7, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل 18 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں  سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔ نیب کی نوازشریف کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی سزا کالعدم کرنے کے لیے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نواز شریف کی مرکزی اپیل سے قبل جج ویڈیو کیس کے تناظر میں فیصلہ کرے گی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔ جج ویڈیو کیس کے مرکزی کردار ناصر بٹ نے نواز شریف کی اپیل میں فریق بننے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ نواز شریف نے متفرق درخواست میں وڈیو کا  فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا کی ہے۔