Friday, April 26, 2024

العزیزیہ ریفرنس ، نوازشریف کو باقی سوالوں کا جواب جمع کرانے کیلئے جمعرات تک کی مہلت

العزیزیہ ریفرنس ، نوازشریف کو باقی سوالوں کا جواب جمع کرانے کیلئے جمعرات تک کی مہلت
November 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں ملزم نوازشریف کو باقی چار سوال کا جواب جمع کرانے کیلئے جمعرات تک کی مہلت مل گئی۔ نیب ریفرنس میں ملزم نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ العزیزیہ ریفرنس میں 152 سوالوں میں سے باقی چار سوالوں پر مبنی بیان موخر ہو گیا اور جمعرات تک مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی گئی۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نوازشریف کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی۔ فلیگ شپ ریفرنس میں ملزم کیلئے سوالنامہ محدود رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ ریمارکس دئیے، کوشش ہو گی سوالات 70 سے 75 تک ہوں۔ سپریم کورٹ نے تین ہفتے کی مذید مہلت دی ہے، دونوں ریفرنس کا ٹرائل اب مکمل کرلیں گے۔ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے وکیل خوجہ حارث کی تفتیشی افسر پر جرح شروع ہوئی۔ وکیل صفائی کی استدعا پر 4 اگست 2017 کو تفتیشی محمد کامران کا ریفرنس کے ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب ہیڈکواٹرز کو لکھا گیا خط عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا ریکارڈ کی تقول کس تاریخ کو موصول ہوئی، یہ یاد نہیں۔