Friday, May 10, 2024

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر
October 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) العزیزیہ ریفرنس کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی گزشتہ روز دائر کی گئی متفرق درخواست 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کے ساتھ متفرق درخواست پر سماعت کرے گا، نواز شریف نے جج ارشد ملک کے کنڈکٹ پر 23 قانونی سوالات اٹھا دئیے۔ نواز شریف کی جانب دائر درخواست میں موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ملک پر دبائو ڈالنے کے لئے کوئی رابطہ کیا نہ ہی رشوت کی پیشکش کی۔ ارشد ملک نے جاتی امرا میں ملاقات کی من گھڑت تفصیلات بتائیں۔ میاں نواز شریف کی جانب سے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ناصر بٹ نے کہا تھا ارشد ملک معافی کے لئے ملنا چاہتے ہیں، میں نے یہ کہہ کر انکار کیا تھا کہ معافی اللہ سے مانگیں۔ نوازشریف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بار بار اصرار کرنے کے بعد ملاقات پر میں رضا مند ہوا، ارشد ملک نے مجھ سے ملاقات میں حساس معلومات دیں۔