Friday, May 17, 2024

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر
October 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی ڈویژن بینچ میں شامل ہوں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے نوازشریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ ا سٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید، دس سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے پر فائز ہونے پر پابندی، ان کے نام تمام جائیداد ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ تقریباً پونے چار ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔