Saturday, April 27, 2024

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ،نیب نے جواب جمع کرادیا‏

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ،نیب نے جواب جمع کرادیا‏
November 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس  میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی جہاں   نیب کی ویڈیو اسکینڈل سے متعلق 5افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست کی مخالفت  کی ۔ نیب نے ویڈیو اسکینڈل میں  پانچ افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ  پانچوں افراد کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ، اضافی شواہد پیش کرنے کی کوئی نظیر بھی موجود نہیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ صرف آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر رہے ہیں ،نیب نے نوازشریف کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کرادیا۔