Friday, April 19, 2024

العزیزیہ ریفرنس میں آج ہونیوالے حتمی دلائل موخر کر دیئے گئے

العزیزیہ ریفرنس میں آج ہونیوالے حتمی دلائل موخر کر دیئے گئے
November 27, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس میں آج ہونے والے حتمی دلائل مؤخر کر دیئے گئے ۔ حتمی دلائل استغاثہ شروع کریں گے یا وکلاء ، فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، العزیزیہ ریفرنس میں حتمی دلائل استغاثہ شروع کرے گا یا وکیل صفائی، فیصلہ محفوظ  کر لیا گیا۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا ملزم نے دستاویزات کے ذریعے دفاع پیش کر دیا ہے ، دفاع آنے کے بعد وکیل صفائی حتمی دلائل کا آغاز کریں ۔۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا پیش کی گئی دستاویزات دفاع کے زمرے میں نہیں آتیں ،نوازشریف کی طرف سے دفاع سے متعلق سوال کا جواب نفی میں دیا گیا ۔کہا ان دستاویزات پر اس عدالت یا ہائیکورٹ میں دلائل نہیں دیں گے ۔ خواجہ حارث نے کہا دستاویزات میں سپریم کورٹ کی آرڈر شیٹس اور ہماری وہاں جمع کرائی گئی درخواستیں ہیں ،اگر ہم یہ دستاویزات دفاع میں پیش کرتے تو انہیں باضابطہ طور پر عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنواتے۔