Saturday, April 20, 2024

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکاٹرائل مکمل کرنیکی پانچویں مدت بھی ختم

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکاٹرائل مکمل کرنیکی پانچویں مدت بھی ختم
October 7, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کی پانچویں مدت ختم ہو گئ ، احتساب عدالت نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ، العزیزیہ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ نواز خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل مکمل نہ ہوسکا ، احتساب عدالت کو ملی پانچویں توسیع بھی آج ختم ہو گئی ، دونوں ریفرنسزپر کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے عدالت کا چھٹی مرتبہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ درخواست کے ذریعے مزید مہلت کی استدعا کی جائے گی ، ریفرنسز پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائیگا ، العزیزیہ ریفرنس میں تمام گواہوں کے بیانات مکمل ہوچکے  ہیں جب کہ تفتیشی افسر پر جرح جاری ہے ۔فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیاء اور تفتیشی افسر کا بیان قلمبند ہونا باقی رہ گیا۔ سپریم کورٹ نے نواز خاندان کے خلاف تین ریفرنسز کو 6 ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا تھا ، ابتک صرف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا گیا ۔ رواں برس 27 اگست  کو  احتساب عدالت کو پانچویں مرتبہ 6ہفتوں کا مہلت دی گئی تھی۔