Wednesday, April 24, 2024

العزیزیہ ریفرنس،نواز شریف کو 7سال قید،10سال کیلئے نا اہل قرار،احاطہ عدالت سے گرفتار

العزیزیہ ریفرنس،نواز شریف کو 7سال قید،10سال کیلئے نا اہل قرار،احاطہ عدالت سے گرفتار
February 28, 2019
اسلام آباد (92نیوز) نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس کیس میں 7سال قید کی سزا سنا دی گئی  جب کہ انہیں 10سال کیلئے نا اہل قرار دیا گیا،مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے 19 دسمبر کو محفوظ کئے گئے فیصلےسنا دیے جس میں نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار پائے اور عدالت نے انہیں 7سال کی قید، 10سال کی نا اہلی اور 25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ۔ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 1.5ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی کیا گیا جب کہ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں با عزت بری کر دیا گیا۔ عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں  نوازشریف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ، ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور قرار دیتے ہوئے  دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ نواز شریف نے عدالت سے اڈیالہ کی بجائے لاہور جیل منتقل کرنے کی  درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا ۔ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے گا۔