Sunday, May 5, 2024

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا بڑا فیصلہ متوقع،سکیورٹی کے انتظامات مکمل

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا بڑا فیصلہ متوقع،سکیورٹی کے انتظامات مکمل
December 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز)نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا بڑافیصلہ کل متوقع  ہے  ، احتساب عدالت کی سیکورٹی  کیلئے  ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سرجوڑے  اور عدالت کے باہر ایک ہزار اہلکار تعینات کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے کی گھڑیاں بھی قریب آ پہنچیں، احتساب عدالت میں کل بڑا فیصلہ آنے کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سر جوڑ ے اور سکیورٹی بارے اہم فیصلے کئے ۔ کمرہ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سکیورٹی فراہم کریگا جب کہ  عدالت کے اطراف میں پولیس کے ایک ہزار جوان تعینات کئے جائیں گے۔ اسلام آباد انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز بھی موجود رہے گی  جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر  پولیس فورس تعینات کر دی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کسی صورت بگڑنے نہیں دی جائے گی،ضرورت پڑنے پر مزید پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔ کسی بھی غیر معلقہ شخص کو احتساب عدالت نہیں جانے دیا جائے گا جبکہ  کمرہ عدالت میں ن لیگ کے وکلا اور رہنماؤں سمیت صرف پندرہ لوگوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔