Saturday, May 11, 2024

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرا دی گئی

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرا دی گئی
September 22, 2020

اسلام آباد  ( 92 نیوز) العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی گئی،وفاقی حکومت نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ۔

وفاقی حکومت نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کیے، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف کو ڈاک کے ذریعے وارنٹ بھیجے تھے۔