Friday, April 26, 2024

العزیزیہ اور ایون فلیڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری

العزیزیہ اور ایون فلیڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری
October 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فلیڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت کے پاس نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا۔ تحریری حکم نامہ کے مطابق نواز شریف کے اشتہار ڈان اور جنگ خبارات میں شاِئع کیے جائیں گے۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ذریعے نواز شریف کو اشتہار موصول کرائے جائیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو نواز شریف کی طلبی کا اشتہار ان کی لندن کی رہائش گاہ پہنچانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔