Tuesday, April 16, 2024

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس، نوازشریف نے مذید 30 سوالوں کے جواب جمع کرا دئیے

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس، نوازشریف نے مذید 30 سوالوں کے جواب جمع کرا دئیے
November 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں ملزم نوازشریف نے مذید 30 سوالوں کے جواب جمع کرادئیے۔ باقی 31 سوالوں کے جواب پیر کو قلمبند ہوں گے۔ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں ملزم نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ تیسرے روز بھی 342 کا بیان جاری رہا۔ 151 میں سے 120 سوالوں کے جواب مکمل ہو گئے۔ نوازشریف نے کہا ذاتی طور پر کبھی قطری خطوط پر انحصار نہیں کیا۔ قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ نہ ہونے کی ذمہ دار جے آئی ٹی ہے۔ جے آئی ٹی کے پاس کوئی وجہ نہیں تھی کہ وہ قطری خطوط کو محض افسانہ قرار دے۔ نوازشریف نے کہا العزیزیہ اسٹیل ملز کی ملکیت کا دعویٰ کبھی نہیں کیا۔ العزیزیہ اسٹیل ملز کی فروخت یا اس سے متعلق کسی ٹرانزیکشن کا کبھی حصہ نہیں رہا۔ حسن اور حسین نواز سے منسوب کوئی بیان میرے خلاف بطور شواہد پیش نہیں کیا جاسکتا۔ شریک دونوں ملزم اس عدالت میں پیش ہوئے نا ہی ان کا ٹرائل میرے ساتھ ہو رہا ہے۔ نوازشریف نے کہا ہل میٹل کی 2010 سے 2015 کے درمیان ہونے والی آمدن کا علم نہیں۔ کمپنیوں کی فنانشل سٹیٹمنٹ سے متعلق واجد ضیاء کا نوٹ بھی قابل قبول شہادت نہیں۔ الدار آڈٹ بیورو کی رپورٹ بھی شواہد میں پیش نہیں کی جا سکتی۔ نوازشریف نے کہا جے آئی ٹی کے پیش کردہ چارٹ میں جعلسازی کا شائبہ بھی ہے۔ بیٹے سے تحفے میں ملنے والی رقم بیٹی کو تحفہ دینا میرا قانونی اختیار تھا۔