Friday, May 17, 2024

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
August 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی یکم ستمبر کو سماعت کریں گے ۔

نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف  نیب کی ،نواز شریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں  بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں ۔

 احتساب عدالت سے نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت یکم ستمبر کو ہو گی۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے باقاعدہ کاز لسٹ جاری کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا ۔

نیب کی جانب سے نواز شریف کی سزا میں اضافہ کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ،  نیب اپیل میں نواز شریف 7 سال قید کی سزا بڑھا کر 14 سال کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت بھی یکم ستمبر کو ہو گی ۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے سنائے تھے احتساب عدالت کے جج وڈیو اسکینڈل آنے کے بعد انہیں عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔