Friday, March 29, 2024

العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس پر کیس کی سماعت کل تک ملتوی

العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس پر کیس کی سماعت کل تک ملتوی
November 27, 2017

 اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس پر کیس کی سماعت کل تک ملتوی ہو گئی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔
راستے بند ہونے کے باعث نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور استغاثہ کے گواہ ملک طیب پیش نہ ہو سکے۔ البتہ کیپٹن(ر) صفدر عدالت ضرور پہنچے۔ نواز شریف کے وکیل اور گواہ کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔
صحافی کے اس سوال پر کہ آپ سے متعلق ریفرنس کی سماعت نہیں پھرآپ کیوں آئے؟ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ کچھ نہیں، وکلاء کے مشورے پر آئے ہیں۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدرنے کہا کہ ریاست کے اندر سب اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا ختم کرانے کے لئے حکومت کو پیر حسین الدین کی سفارشات پر عمل کر لینا چاہئے تھا۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ختم نبوت پر یقین تمام مسلمانوں کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ میڈیا صبر کرتا تو دھرنے کا مسئلہ پہلے ہی ختم ہو جاتا۔