Friday, March 29, 2024

العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس ، نواز شریف کو حاضری سے 3 دن کا استثنیٰ مل گیا

العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس ، نواز شریف کو حاضری سے 3 دن کا استثنیٰ مل گیا
September 24, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نواز شریف کو حاضری سے 3 دن کا استثنیٰ دے دیا۔ احتساب عدالت میں جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ مل ریفرنس کی سماعت کی۔ سماعت کے ابتداء پر وکیل خواجہ حارث نے نوازشریف کی پانچ روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکر دی۔ وکیل نوازشریف نے کہا سزا معطلی کے بعد نوازشریف کی جیل سے رہائی ہوئی جس کے بعد انکی طبعیت ناسازہے ، نوازشریف کی غیر حاضری کے دوران العزیزیہ اسٹیل مل کے ٹرائل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ جج محمد ارشد نے نوازشریف کی پانچ کے بجائے تین روزحاضری کی استدعا منظور کر لی۔