Sunday, September 8, 2024

الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر مجھے شک ہے : خواجہ آصف

الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر مجھے شک ہے : خواجہ آصف
August 9, 2015
سیالکوٹ(92نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دشمن ملک سے مدد مانگنے کی وجہ سے اُنہیں الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الطاف حسین کے حوالے سے کہا  کہ کوئی بھی پاکستانی  دشمن سے مدد نہیں مانگتا،اداروں سے لاکھ اختلافات  ہوں لیکن دشمن سے مدد نہیں مانگی جاتی،۔ انہوں نے مزید کہا پاک فوج کی قربانیوں سے ملک اور شہر محفوظ ہوئے ہیں ان قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ، بھارت اپنے خراب اندرونی معاملات کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے۔