Friday, April 26, 2024

  الطاف حسین کے متنازع خطاب کے بعد رینجرز کا نائن زیرو پر چھاپہ ،کیف الوریٰ اور قمر منظور گرفتار

   الطاف حسین کے متنازع خطاب کے بعد رینجرز کا نائن زیرو پر چھاپہ ،کیف الوریٰ اور قمر منظور گرفتار
July 17, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے متنازع خطاب کے بعد رینجرز  نے  عزیز آباد  میں  ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پرچھاپہ مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کے متنازع خطاب کے بعد رینجرز نے رات گئے نائن زیرو پر چھاپہ مارا اور رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ  اور قمر منصور کو گرفتار کر لیا جبکہ کچھ رہنماؤں کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا گیا ۔ رینجر زکی بھارتی نفری نے  تمام تر گلیاں بند کردیں اورخورشید میموریل ہال اور خدمت خلق فاونڈیشن کا گھیراؤ کر لیا ۔ آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد رینجرز کی تمام نفری 90 سے نکل گئی جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان 90 پہنچے اور رہنماوں کے حق میں نعرے بازی کی ۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق دونوں رہنماوں کی گرفتاریاں نفرت انگیز تقاریر کا انتظام اور سہولت فراہم کرنے پر کی گئیں۔ رینجرزنے اس طرح کے مزید سہولت کاروں کی گرفتاری کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔