Friday, April 26, 2024

الطاف حسین کے فوج اور رینجرز کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے مایوسی ہوئی : شاہ محمود قریشی

الطاف حسین کے فوج اور رینجرز کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے مایوسی ہوئی : شاہ محمود قریشی
July 14, 2015
کراچی(92نیوز) پی ٹی آئی کے مرکزی آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاک فوج اور رینجرز کے خلاف اشتعال انگیز بیان سے مایوسی ہوئی ہے اب برطانیہ کو اپنے شہری کو سمجھانا چاہیے۔ ملتان میں اپنی رہا ئش گاہ پر 92نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے قانون میں اشتعال انگیزی پر مکمل پابندی ہے۔ الطاف حسین کے بیانات اور اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف حکومت پاکستان کو نوٹس لینا چاہیے تھا لیکن حکومت  اس سارے معاملہ  میں غافل رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور نواز شریف کی ملاقات متاثر کن نہیں ہوئی اس ملاقات کے دوران اہم ایشو پر بات کی جاسکتی تھی لیکن کشمیر افغانستان کے امن اور بھارت کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پانی کے اہم مسئلہ سمیت  کسی اہم ایشو پر بات نہیں کی گئی جس سے قوم اور کشمیری  قوم کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔ بھارت کا موقف کلیئر جبکہ پاکستان کا موقف میں ابہام تھا۔ پی ٹی ائی کے نیشنل آرگنائزر کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کودھاندلی کے حوالے سے تمام شواہد پیش کردیے ہیں ان کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ماضی  میں بھی سیلاب آتے رہے ہیں مناسب منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔