Thursday, April 25, 2024

الطاف حسین کے خلاف حکومتی قانونی چارہ جوئی پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

الطاف حسین کے خلاف حکومتی قانونی چارہ جوئی پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل
August 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الطاف حسین کیخلاف حکومت کی قانونی چارہ جوئی پر قمر زمان کہتے ہیں کسی سیاسی جماعت کو نہیں چاہیے کہ غیرملکیوں کو پاکستان پر حملے کی دعوت دے شیخ رشید نےکہا کہ الطاف حسین اداروں کیخلاف بیانات دے کر مہاجروں کےلئے مسائل پیدا نہ کریں، نعیم الحق کہتے ہیں الطاف حسین کی برطانیہ شہریت کے بعد ان سے کوئی اور توقع نہیں کی جا سکتے۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کیخلاف حکومت کی قانونی چارہ جوئی پر نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ کا کہنا تھا کہ چودھری نثار نے جو موقف اختیار کیا بالکل صحیح ہےکسی سیاسی جماعت کو نہیں چاہیے کہ غیر ملکیوں کو پاکستان پر حملے کی دعوت دی کسی غیر ملکی کے باپ کی جرات نہیں کہ ہماری طرف دیکھ سکے پاکستان پر حملے کی بات ہرگز قبول نہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ الطاف حسین کو اپنے بیانات پر غور کرنا چاہیےحکومت کا برطانیہ سے الطاف حسین بارے کارروائی کا کہنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ انہوں نے الطاف حسین کو مشورہ دیا کہ اداروں کیخلاف بیانات دے کر مہاجروں کےلئے مسائل پیدا نہ کریں۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ الطاف حسین کی برطانیہ کی شہریت بعد ان سے کوئی توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ پاکستان کے ساتھ وفا داری کریں،پاکستان کو الطاف حسین کے خلاف کارروائی کرنے چاہیے۔سراج الحق کا کہناہے کہ حکومت کو الطاف حسین کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے جبکہ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر ملک میں دہشتگردی کروارہا ہے ۔