Friday, March 29, 2024

الطاف حسین کے تحریک ختم کرنےکے اعلان کو ایک بار  پھرریورس گیئر لگ گیا

الطاف حسین کے تحریک ختم کرنےکے اعلان کو ایک بار  پھرریورس گیئر لگ گیا
July 23, 2015
کراچی(92نیوز)الطاف حسین کے تحریک ختم کرنے اور متحدہ کے دفاتر بند کرنے کےفیصلےکو کارکنوں کی اپیل کے بعد واپس لے لیاگیا، کہتے ہیں  بزدل رابطہ کمیٹی نڈر بن جائے ورنہ استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائے۔ تفصیلات کے مطابق  نائن زیرو میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب میں الطاف حسین نے جذباتی انداز میں تحریک ختم کرنے کا اعلان کر دیا  جدوجہد ختم  کرنے کے اعلان کے بعد کارکنوں کو کہہ ڈالا کہ اپنے گھر والوں سے ان کی طرف سے معذرت کر لیں ۔ نائن زیرو پر موجود تمام رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے ارکان بزدل ہیں اور ایسے لوگ گھر بیٹھ جائیں۔ اس موقع پر کچھ رہنما آبدیدہ ہو گئے اور فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی جس پر ایم کیو ایم کے قائد نے فیصلہ واپس لے لیااور کہا کہ اب بہادری سےتحریک چلانا ہوگی۔ خطاب کے دوران الطاف حسین نے کارکنوں پر واضح کر دیا کہ بہادری نہ دکھانے والوں کو پارٹی سے الگ کر دیا جائے  گا۔