Sunday, September 8, 2024

الطاف حسین کے بیانات کیوجہ سے ارکان نے مجھے ان سے بات کرنے کیلئے منع کیا تھا : سپیکر قومی اسمبلی

الطاف حسین کے بیانات کیوجہ سے ارکان نے مجھے ان سے بات کرنے کیلئے منع کیا تھا : سپیکر قومی اسمبلی
August 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ کسی کی پگڑی اچھالی جائے نہ کسی پر تنقید کی جائے۔ الطاف حسین سے بات چیت پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان کی عزت میرے لئے اور عوام کےلئے بہت اہم ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الطاف حسین کو ٹیلی فون کرنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے موجودہ بیان کی وجہ سے کچھ ارکان نے بات کرنے سے منع کیاتھا۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ایوان کی عزت ان کےلئے اہم ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تحریک انصاف کے خلاف ڈی سیٹ کی تحاریک واپس ہونے میں وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی کوششوں کو بھی سراہا ۔