Saturday, April 27, 2024

الطاف حسین کیخلاف بغاوت کے 81 مقدمات درج !!! ملک بھر کے تھانوں میں درخواستوں کا ڈھیر لگ گیا

الطاف حسین کیخلاف بغاوت کے 81 مقدمات درج !!! ملک بھر کے تھانوں میں درخواستوں کا ڈھیر لگ گیا
July 15, 2015
لاہور (92نیوز) فوج اور رینجرز کے خلاف اشتعال اور نفرت انگیز تقریر کرنے پر الطاف حسین پر بغاوت کے مقدمات کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 81 مقدمے درج ہو چکے ہیں۔ فیصل آباد، راولپنڈی، مانسہرہ میں ایک ایک، گوجرانوالہ کے مختلف تھانوں میں درجنوں درخواستیں دی گئی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چار مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ کوہسار، تھانہ مارگلہ، تھانہ بارہ کوہ اور تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج ہوئے۔ سب سے زیادہ 25 مقدمات سندھ میں درج ہوئے۔ جیکب آباد، بدین اور شکار پور میں تین تین، دادو، گھوٹکی، خیرپورمیرس، میرپورخاص اور لاڑکانہ میں دو دو جبکہ ٹھٹھہ، روہڑی، مٹیاری، حیدرآباد، تھرپارکر اور ٹنڈوالہ یار میں ایک ایک مقدمہ درج ہوا۔ پنجاب میں 21 مقدمات درج ہوئے۔ گوجرانوالہ میں 9، مظفرگڑھ میں پانچ، رحیم یار خان میں تین، راولپنڈی میں اور ملتان میں ایک ایک جبکہ لاہور میں دو مقدمات درج ہوئے۔ بلوچستان میں الطاف حسین کے خلاف پانچ مقدمات درج ہوئے، کوئٹہ میں دو، چمن، پشین اور ہرنائی میں ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں 9 مقدمات درج ہوئے۔ مالاکنڈ اور کرک میں تین تین، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور ہنگو میں ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ آزادکشمیر کے شہر میرپور میں دو، باغ، راولاکوٹ، فارورڈ کہوٹہ اور پلندری میں ایک ایک مقدمہ درج ہوا۔ گلگت بلتستان کے شہروں سکردو، گانچھے اور گلگت میں ایک ایک مقدمہ درج ہوا۔