Sunday, September 8, 2024

الطاف حسین کی شرانگیز تقاریر پر قانونی ریفرنس تیار ہو رہا ہے !!! متحدہ کے قائد سے ذاتی عداوت نہیں :چودھری نثار

الطاف حسین کی شرانگیز تقاریر پر قانونی ریفرنس تیار ہو رہا ہے !!! متحدہ کے قائد سے ذاتی عداوت نہیں :چودھری نثار
August 4, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا کیس سیاسی نہیں عدالتی ہے۔ شرانگیز تقاریر پر قانونی ریفرنس تیار ہو رہا ہے۔ حکومت کی ایم کیو ایم اور اسکی قیادت سے کوئی ذاتی عداوت نہیں۔ اداروں کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے راولپنڈی میں پولیس لائن سے خطاب میں کہا کہ الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس حکومت نے نہیں بنایا اور اس معاملے پر عدالت پاکستان میں نہیں بلکہ برطانیہ میں لگی ہے۔ حکومت کو ایم کیو ایم یا الطاف حسین سے کوئی ذاتی عداوت نہیں تاہم وہ اداروں کی تضحیک کرتے ہیں تو بات خراب ہوتی ہے۔ خواہ الطاف حسین ہوں یا کوئی اور ہرحال میں خود مختارملک اور اس کے اداروں کی عزت نفس بحال رکھی جائے گی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ کراچی کے حالات ایم کیو ایم کے قائد کی بدزبانی کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں۔