Thursday, March 28, 2024

الطاف حسین کو غدار سمجھتا ہوں : وسیم اختر

الطاف حسین کو غدار سمجھتا ہوں : وسیم اختر
September 21, 2016
کراچی(92نیوز)سال کی سب سے بڑی جے آئی ٹی رپورٹ  92 نیوز نے  حاصل کرلی ،کراچی کے میئر وسیم اختر نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو ایم کیو ایم کے بانی کو غدار قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 22اگست سے قبل انہیں علم نہیں تھا کہ الطاف حسین بھارتی ایجنسی  را کے لیے کام کررہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق گرفتار مئیر کراچی وسیم اختر نے دھماکا خیز انکشافات کردیئے،نائنٹی ٹو نیوز نے سال کی اہم ترین جے آئی ٹی  رپورٹ حاصل کرلی، وسیم اختر نے جے آئی ٹی کے روبرو  ایم کیو ایم کے بانی کو غدار قرار دیا ۔ ان کا کہنا ہے تھا کہ الطاف حسین کی نفرت آمیز تقریر کے وقت نائن زیرو پر تھے ، الطاف حسین کو ملک کے خلاف تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی مگر اس وقت ان کے پاس خاموشی کے سوا کوئی چارہ نہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ  22 اگست سے قبل ان کے علم  میں نہیں تھا کہ الطاف حسین را کے لیے کام کررہے ہیں مگر اب وہ سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے بانی پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے والی ایجنسی کے لیے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے سانحہ بارہ مئی سے متعلق بھی  ہم انکشافات کیے ۔جے آئی ٹی کو بتایا کہ  بارہ مئی کو ریلی نکالنے کے لیے نائن زیرو پر متعدد اجلاس ہوئے جس میں وہ بھی شریک ہوئے۔  سیکٹر اور یونٹ انچارجز کو ضروری ہدایات دی گئیں اور واضح کیا گیا کہ الطاف حسین کی ہدایات پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا وہ بارہ مئی کو فائرنگ کرنے والوں کو نہیں جانتے وہ بے اختیار مشیر داخلہ تھے صورت حال کنٹرول کرنے کی کوشش کی جانی نقصان پر افسوس ہے  اس کے باوجود ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں بہترین طریقے سے نبھائیں ۔ اس لیے وہ مستعفی نہ ہوئے اب انکا یہ بھی خیال ہے کہ سانحہ 12مئی کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں اور متاثرین کو مالی امداد بھی دینی چاہئے۔  وسیم اختر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بحیثیت مشیر داخلہ نہ تو سانحے کی تحقیقات کا حکم دیا اور نہ ہی کسی ذمہ داری کے خلاف کارروائی کی۔