Friday, May 3, 2024

  الطاف حسین کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے  : عمران خان

   الطاف حسین کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے  : عمران خان
November 28, 2015
کراچی(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم قائد کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے ،غیر منصفانہ قانون کو نہیں مانتا ،اتنی بڑی ریلی کو دیکھ کر اللہ کا جتنا بھی شکر اداکریں کم ہے ،عمران خان کو اپنا منشور بتانے کی اجازت نہیں ،الیکشن کمیشن کوئی ایک ملک بتائےجہاں کسی سیاسی جماعت کو الیکشن کمپین چلانے کی اجازت نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے ساتھ مل کر کراچی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے کل نئے ٹٰیکس لگادیئے جبکہ اب ہمیں اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی جلسوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی ہے جبکہ وزیر اعظم نے پنجاب میں کسان پیکیج کا اعلان کر دیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ میں ایسے غیر منصفانہ قانون کو نہیں مانتا ۔انہوں نے کہا کہ این اے 122کے ضمنی انتخابات میں ریلوے کا وزیر حلقے میں گیا ،کیا یہی انصاف ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ دبئی میں 430ارب کی پراپرٹی خریدی گئی یہ کیوں نہیں پتہ کیا جاتا کہ لوگون کے پاس اتنے  پیسے کہاں سے آگئے ۔عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کو سب سے پہلے امن چاہئے تقسیم باکل نہیں چاہیئے،کراچی کو لسانیت کی بناد پر تقیسم نہ کیا جائے بلکہ کراچی کو متحد ہونا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کو غیر سیاسی کردینگے ،کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گےجبکہ یہاں کے پانی کے مسائل کو بھی مستقبل میں  حال کرائیں گے ۔اگر پولیس ٹھیک چلے تو کراچی میں رینجرز کی ضرورت نہں پڑے گی ۔ ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام تحریکیں کراچی سے شروع ہوتی ہیں پھر کامیاب و کامران ٹھہرتی ہیں ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ  لگ رہا ہے کہ میرے خلاف آج تیسری ایف آئی آر کٹ جائے گی۔