Thursday, April 25, 2024

 الطاف حسین کا معافی مانگنا بہتر اقدام لیکن وہ حساس معاملات پر بیان بیازی سے اجتناب کریں:وزیر اعظم نواز شریف

 الطاف حسین کا معافی مانگنا بہتر اقدام لیکن وہ حساس معاملات پر بیان بیازی سے اجتناب کریں:وزیر اعظم نواز شریف
May 2, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے الطاف حسین کے فوج کے بارے میں بیان پر ردعمل  دے دیا۔ الطاف حسین کا معافی مانگنا بہتر اقدام ہے لیکن وہ حساس معاملات پر بیان بازی کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لیا کریں، حکومت فوج کی ساکھ اوراحترام کاخیال رکھے گی۔ وفاقی وزراٗ اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد الطاف حسین کی تقریر پروزیراعظم نوازشریف کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مسلح افواج کی ساکھ اور اُن کے احترام  کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ الطاف حسین کو قومی حساس نوعیت کے معاملات پر سوچ سمجھ کر بیان بازی کرنا چاہیے وزیراعظم نے الطاف حسین کی معذرت کو ایک اچھا اور مستحسن اقدام قرار دیا لیکن انہیں مشورہ دیا کہ آئندہ ہ عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے باز رہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا کے کردار کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو بھی آئین اور قانون کے مطابق ضابطہ اخلاق کا خیال رکھنا چاہئے اور قومی مفادات کے خلاف بیان نشر نہیں کرنے چاہیے۔