Sunday, September 8, 2024

الطاف حسین کا رشید گوڈیل سے ٹیلی فونک رابطہ

الطاف حسین کا رشید گوڈیل سے ٹیلی فونک رابطہ
August 24, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لیاقت اسپتال میں زیر علاج رشید گوڈیل سے فون پر گفتگو کی اور ان سے انکی خیریت دریافت کی ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے رشید گوڈیل سے ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر اظہار ہمدردی کیا اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ انہوں نے رشید گوڈیل سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ آپ کے ساتھ ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر نہ صرف میں بلکہ تمام کارکنان سمیت پوری قوم دکھی تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دوسری زندگی عطا کی ۔ شید گوڈیل نے الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔