Sunday, September 8, 2024

الطاف حسین نے نیٹو اور را کو پاکستان کی سالمیت پر حملے کی دعوت دیکر غداری کی ہے : سابق عہدیداران ایم کیو ایم پنجاب 

الطاف حسین نے نیٹو اور را کو پاکستان کی سالمیت پر حملے کی دعوت دیکر غداری کی ہے : سابق عہدیداران ایم کیو ایم پنجاب 
August 10, 2015
لاہور(92نیوز)ایم کیوایم لاہورکےعہداروں کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے حالیہ بیانات  انھیں  غدارثابت کرنے کے لیے کافی ہیں، ہم پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو وعدہ معاف گواہ بننے کو بھی تیار ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور پریس کلب میں ایم کیو ایم کے رہنماوں اور سابق ٹکٹ ہولڈرز نے نیوز کانفرس کی ،سابق جوائنٹ انچارج ملک مقصوداعوان نےکہا  کہ نیٹو اور  را کو پاکستان کی سالمیت پر حملےکی دعوت دیکرغداری کی گئی ہے اس بھیانک سازش میں شریک نہیں ہوسکتے ۔ اس موقع پر سابق جوائنٹ انچارج کرنل ریٹائرڈآغاجہانگیر نے بھی   فورا مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے مسلسل حالیہ بیانات  نے ان کی ملک دشمنی کوبےنقاب کردیاہے ۔ رہنماوں کا مزید کہنا ہے کہ  وہ  پاک فوج  اور ملکی سلامتی کے اداروں کے  ساتھ ہیں اگر الطاف حسین کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے کی ضرورت پڑی تو  گریز نہیں کرے گے ۔