Sunday, September 8, 2024

الطاف حسین نے معاملہ اس حد تک پہنچا دیا جس کا ازالہ کرنے میں وقت لگے گا : چودھری نثار

الطاف حسین نے معاملہ اس حد تک پہنچا دیا جس کا ازالہ کرنے میں وقت لگے گا : چودھری نثار
August 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان قومی اسمبلی میں ایم کیوایم پربرس پڑے، کہتے ہیں کہ الطاف حسین نے معاملہ اُس حد تک پہنچا دیا ہے، جس کا ازالہ کرنے میں وقت لگے گا،کراچی کے حالات پربات ہوئی توباتیں لگی لپٹی نہیں ہوگی، کراچی آپریشن  ایم کیوایم کے خلاف نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر اور کراچی آپریشن پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے معاملہ اس حد تک پہنچا دیا ہے جہاں  سے نقصان کا ازالہ کرنے میں وقت لگے گا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ رینجرز یا فوج کا نہیں  مسئلہ الطاف حسین کی تقریروں کا ہے ایم کیو ایم والوں کا اپنے قائد پرکنٹرول نہیں ۔ وفاقی وزیرِداخلہ نےواضح کیا کہ وہ کراچی کے حالات پربریفنگ دینے کے لئے تیارہیں لیکن کوئی لگی لپٹی نہیں ہوگی، چودھری نثارعلی خان کاکہناتھا، کراچی میں آپریشن سے امن لوٹ آیا ہے،ڈی جی رینجرز کو ہدایت دی ہے کہ کسی رکنِ پارلیمنٹ کوبغیراجازت کے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔