Thursday, April 18, 2024

الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کو پانی ،بجلی اور دیگر عوامی مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کردی

الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کو پانی ،بجلی اور دیگر عوامی مسائل کے حل پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کردی
May 9, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ پانی ، بجلی کے بحران اور دیگر عوامی مسائل کے حل پر بھرپورتوجہ دیں ۔ تفصیلات کے مطابق نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے بحران ، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگرمسائل سنگین سے سنگین ترہوتے جارہے ہیں جن کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم میں تنظیم نو کے عمل کو تیز سے تیز کریں اور ہرسطح پر تنظیمی ڈسپلن کی پابندی کویقینی بنائیں۔