Thursday, September 19, 2024

الطاف حسین نے 2نسلیں مروا دیں، 30سال سے نفرتوں کے بیج بوئے گئے: مصطفیٰ کمال

الطاف حسین نے 2نسلیں مروا دیں، 30سال سے نفرتوں کے بیج بوئے گئے: مصطفیٰ کمال
April 1, 2016
میرپور خاص (نائنٹی ٹو نیوز) مصطفیٰ کمال جب سے ملک واپس آئے ہیں، توپوں کا رخ ایم کیو ایم کے قائد کی طرف موڑ رکھا ہے۔ میرپور خاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر الطاف حسین کو کھری کھری سنا ڈالیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین پہلے گالی دیتے اورپھر معافی مانگ لیتے ہیں۔ بولے گزشتہ تیس سال سے نفرتوں کے بیج بوئے گئے، ایک ہی شخص کی بات کو کمیونٹی کی بات سمجھا گیا۔ اس شخص نے پندرہ ہزار لوگوں کو مروا دیا۔ کراچی کے سابق ناظم کی تنقیدی گاڑی یہی نہیں رکی انہوں نے ایم کیو ایم قائد پر ایک اور الزام بھی دھر دیا، کہا کہ جب سے میرپور خاص آنے کا اعلان کیا ہے، لڑکوں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا، دس نسلیں تباہ کرنے والوں کے مقابلے میں ہمیں کامیابی مل گئی۔ ہم نے صرف اللہ کو ہی اللہ مانا ہے، موت سے کوئی ڈر نہیں۔ مصطفیٰ کمال میرپور خاص میں گرجنے کے بعد شام حیدرآباد میں بھی برسیں گے، امکان ہے تنقید کا نشانہ ایک بار پھر قائم ایم کیو ایم بنیں گے۔