Friday, April 19, 2024

الطاف حسین ملکہ برطانیہ کے غلام جبکہ نوازشریف ملک کے وزیر اعظم ہیں:عابد شیرعلی

الطاف حسین ملکہ برطانیہ کے غلام جبکہ نوازشریف ملک کے وزیر اعظم ہیں:عابد شیرعلی
April 22, 2015
ملتان(92نیوز)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد  شیر علی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین ملکہ برطانیہ کے غلام ہیں جبکہ نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہیں الطاف حسین ہوش میں آ کر بات کریں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ  مخالفین کو احمقوں کی جنت سے نکل کر حقیقت کو دیکھنا چاہیے  چائینہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے  ۔ کراچی میں امن قائم کرنے میں نواز شریف کو کریڈٹ جاتا ہے اب لوگ آزادی سے حلیم کھا سکتے ہیں ۔ کراچی الیکشن کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ایک سیاسی مقام ہے جو بھی جیتا خوش آمدید کہیں گے ،کراچی آپریشن کے حوالےسے عابد شیر علی نے کہا کہ کسی سے بھی مک مکا نہیں کیا جا رہا بھتہ لینے والے اور ٹارگٹ کلرز کا خاتمہ کریں گے  ۔ 45 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے  ملک کی تقدیر بدل جائے گی پندرہ مئی سے سسٹم میں نئی بجلی شامل ہو گی جس کے بعد لوڈشیڈنگ میں کافی حد تک کمی ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار واپڈا کے کرپٹ آفسران کے خلاف کارروائی کی لیکن وہ عدالت سے اسٹےلے آتے ہیں اس پر قا نون سازی کی ضرورت ہے