Thursday, April 18, 2024

الطاف حسین، محمد انور، طارق میر اور سرفراز مرچنٹ کو ضمانت میں توسیع مل گئی

الطاف حسین، محمد انور، طارق میر اور سرفراز مرچنٹ کو ضمانت میں توسیع مل گئی
July 9, 2015
لندن (92نیوز) لندن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں پانچ اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین ضمانت پر ہیں جس کی لندن پولیس حکام نے توسیع کر دی ہے۔ الطاف حسین اس سال چودہ اپریل کو دوسری بار سینٹرل لندن کے ساوتھ وارک پولیس اسٹیشن گئے تھے جہاں انہوں نے میڈیکل رپورٹس پیش کرکے ضمانت میں توسیع کی در خواست کی تھی جس پر پولیس نے ان کی توسیع ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کے علاوہ محمد انور، افتخار حسین، طارق میر اور سرفراز مرچنٹ بھی ضمانت پر ہیں۔