Sunday, September 8, 2024

الطاف حسین سے اعلان لا تعلقی نہ کرنے پر آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کے 2وزراءبرطرف

الطاف حسین سے اعلان لا تعلقی نہ کرنے پر آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کے 2وزراءبرطرف
August 4, 2015
مظفرآباد (92نیوز) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چودھری عبدالمجید نے الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی نہ کرنے پر ایم کیو ایم کے دو وزراءکو برطرف کر دیا۔ متحدہ قائد کی شر انگیز تقاریر کے خلاف مسلم لیگ نون نے بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت میں پیپلزپارٹی کی شمولیت اور ایم کیو ایم کے دو اتحادی وزراءکو کابینہ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید نے یہ اقدام ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی اشتعال انگیز اور ملک دشمن تقریر پر ایکشن لیتے ہوئے اٹھایا۔ آزادکشمیر حکومت میں اتحادی کی حیثیت سے ایم کیو ایم کے دو وزیر طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ کابینہ میں شامل تھے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس 6 اگست دن 10بجے طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبرکی طرف سے اسمبلی سکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرداد بحث اور منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔