Wednesday, April 24, 2024

الطاف حسین رابطہ کمیٹی سے ناراض، ذمہ داران نے مایوس کیا، سخت فیصلے کرنے کا وقت آگیا: ایم کیو ایم قائد

الطاف حسین رابطہ کمیٹی سے ناراض، ذمہ داران نے مایوس کیا، سخت فیصلے کرنے کا وقت آگیا: ایم کیو ایم قائد
July 23, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین رابطہ کمیٹی سے ناراض ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی اور ذمہ داران نے مجھے مایوس کیا ہے۔ سخت فیصلے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے کر نائن زیرو کے تمام شعبہ جات بند کرنے کا حکم دے دیا جس پر کارکنوں کی بڑی تعداد نائن زیرو پہنچ گئی۔ الطاف حسین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کارکنوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا مجھے ان پر فخر ہے مگر میری وجہ سے آپ کی جانوں کو خطرہ ہوا جس پر مجھے معاف کردیں۔ رابطہ کمیٹی نے مایوس کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ سخت فیصلے کیے جائیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ کہ ہم سندھیوں کے خلاف نہیں بلکہ ان سے محبت کرتے ہیں۔