Tuesday, April 23, 2024

الطاف حسین دشمن کیلئے کام کر رہا ہے !!! قوم بھارت کوپکارنے والے نام نہاد لیڈر کے عبرتناک انجام کی منتظرہے: شہبازشریف

الطاف حسین دشمن کیلئے کام کر رہا ہے !!! قوم بھارت کوپکارنے والے نام نہاد لیڈر کے عبرتناک انجام کی منتظرہے: شہبازشریف
August 2, 2015
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے الطاف حسین کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم بھارت کو پکارنے والے نام نہاد لیڈر کے عبرتناک انجام کی منتظر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین کی ہرزہ سرائی سے ثابت ہو گیا کہ وہ دشمن کیلئے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کی شیردل افواج اور وطن کے محافطوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے الطاف حسین کا اصل اور مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ الطاف حسین نے مہاجرین سمیت پاکستان کے بیس کروڑ عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے اور وہ اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔