Friday, May 3, 2024

  الطاف حسین بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں  : شجاع خانزادہ

   الطاف حسین بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں  : شجاع خانزادہ
August 3, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزازہ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، انہیں پاکستان لاکر ان کا ٹرائل کیا جائے گا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا کہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے کراچی کا امن خراب کررہے ہیں، ان کیخلاف کارروائی کیلئے اقوام متحدہ میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور ایم کیو ایم کے کارکن بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ٹریننگ لیتے ہیں۔ الطاف حسین کو پاکستان لاکر ان کیخلاف مقدمات کا ٹرائل کیا جائے گا۔