Friday, May 3, 2024

الطاف حسین اپنے بیانات سے خود تو مشکل میں پھنسے ہی تھے کارکنوں کو بھی پھنسا دیا: سراج الحق

الطاف حسین اپنے بیانات سے خود تو مشکل میں پھنسے ہی تھے کارکنوں کو بھی پھنسا دیا: سراج الحق
August 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الطاف حسین اپنے ہی بیانات سے خود بھی مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو بھی پھنسا دیا۔ ایم کیو ایم کے قائد نے بوتل سے جن باہر نکال دیا ہے، حکومت بتائے اشتعال انگیزی پر کیا کارروائی کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق الطاف حسین پر خوب گرجے برسے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی پالیسیوں سے کراچی کو بہت نقصان ہوا۔ ایم کیو ایم کے کارکن واضح کریں کہ وہ کیا وہ اپنے لیڈر کے بیانات کی ذمہ داری لیتے ہیں یا نہیں۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ قوم کا الیکشن کمیشن پر اعتماد اٹھ چکا ہے۔ ماضی میں بھی ایسا ہی ہوا، اسی وجہ سے مارشل لاءکا دور برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نسل در نسل چلنے والی سیاست کےلئے بھی ایک ضابطہ مقرر کیا جائے۔