Thursday, May 2, 2024

الزامات کے کیس میں الیکشن کمیشن نے فواد چودھری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی

الزامات کے کیس میں الیکشن کمیشن نے فواد چودھری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی
December 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الزامات کے کیس میں الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چودھری اوراعظم سواتی کی معافی قبول کر لی اور دونوں کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت  ممبر سندھ نثار درانی نے اعظم سواتی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں، پیش کیوں نہیں ہوتے۔ آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔ اعظم سواتی نے جواب دیا کہ  الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ممبر سندھ نے کہا کہ  تمام ادارے آپکے ہیں انہیں برا بھلا کہا درست نہیں۔

 الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کی معافی قبول کرتے ہوئے دونوں وزرا  کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ۔

میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے معذرت قبول کرنے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن با اختیار ہو۔ الیکشن کمیشن کو ہر لحاظ سے طاقتور کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ  ای وی ایم پر الیکشن کمیشن اچھے فیصلے کرنے والا ہے۔ ای وی ایم کے ذریعے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کی جائے گی۔