Thursday, May 9, 2024

الزامات مسترد، اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کو وفاق کے سندھ میں تمام کام گنوا دیئے

الزامات مسترد، اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کو وفاق کے سندھ میں تمام کام گنوا دیئے
June 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سندھ حکومت کے الزامات مسترد، وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کو وفاق کے سندھ میں تمام کام گنوا دیئے۔

وزیر اسد عمر کہتے ہیں 90 کی دہائی سے اب تک پیپلزپارٹی کی 3 بار وفاق میں اور متعدد بار سندھ میں حکومت آئی، پیپلزپارٹی نے اتنا لمبا عرصہ سندھ پر حکومت کی اور ایک انچ بھی موٹروے نہیں بنائی۔

انہوں نے کہا، سندھ کو بھرپور اس کا حصہ مل رہا ہے، وفاق سندھ میں گلیاں، نالیاں اور پانی کے منصوبے بنا رہا ہے۔