Friday, May 3, 2024

الزامات ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کےخلاف سخت کارروائی کی جائے: شاہ محمود قریشی، بڑے بڑے دعوے کرنیوالوں کے احتساب کا وقت قریب آ گیا: چودھری شجاعت

الزامات ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کےخلاف سخت کارروائی کی جائے: شاہ محمود قریشی، بڑے بڑے دعوے کرنیوالوں کے احتساب کا وقت قریب آ گیا: چودھری شجاعت
July 1, 2015
سرگودھا (92نیوز) شاہ محمود قریشی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیو ایم پر الزامات ثابت ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے۔ عوام بلدیاتی نہیں، عام انتخابات کی تیاریاں کریں۔ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ اگر عوامی تحریک اور تحریک انصاف نے احتجاج کیا تو ساتھ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں پی ٹی آئی کے رہنما غیاث احمد میلہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں شاہ محمود قریشی، چودھری سرور، چودھری شجاعت سمیت دیگر سیاسی رہنماو¿ں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ متحدہ کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر اسکے خلاف سخت کارروائی کرے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، الیکشن جلد ہونگے۔ عوام بلدیاتی نہیں عام انتخابات کی تیاریاں کریں۔ جلد لوٹوں اورلٹیروں کی حکومت کا خاتمہ ہو گا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) متحد ہے، جلد ہی عوام سے رجوع کرینگے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف نے احتجاج کیا تو ساتھ دیں گے، بڑے بڑے دعوے کرکے عوام کو دھوکہ دینے والوں کے احتساب کا وقت قریب آ گیا ہے۔