Friday, April 26, 2024

الدراعیہ فارمولا ای ریس ، پہلا مقابلہ انٹونیو فیلکس ڈی کوسٹا کے نام رہا

الدراعیہ فارمولا ای ریس ، پہلا مقابلہ انٹونیو فیلکس ڈی کوسٹا کے نام رہا
December 16, 2018
ریاض (92 نیوز) تین روزہ الدراعیہ فارمولا ای ریس میں پہلے روز ہونے والا مقابلہ پرتگالی ڈرائیور انٹونیو فیلکس ڈی کوسٹا کے نام رہا۔ اے بی بی چیمپئن شپ کے زیر اہتمام الدرعیہ فارمولا ای  کار ریس کا آغاز ہو گیا جس کا افتتاح  ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا۔ ابتدائی روز  پرتگال کے انٹونیو فیلکس کوسٹا نے حریفوں کو پچھاڑتے ہوئے مقابلہ  اپنے نام کیا۔ اس کار دوڑ میلے میں گیارہ فارمولا ای ٹیمیں شریک ہیں جبکہ پہلی مرتبہ جین ٹو کاریں استعمال کی جارہی ہیں ۔ الدرعیہ کا ٹریک دوہزار چار سو پچانوے میٹر لمبا  ہے جس میں اکیس موڑ ہیں۔ منتظمین کے مطابق اس تین روزہ میلے میں ریس کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ  گلوکار اور بینڈ اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے جبکہ  دیگر رنگا رنگ پروگرام بھی ہوں گے جن میں سعودی عرب کی علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ان میں اونٹ دوڑ ،قصہ خوانی کی مجالس سمیت روایتی اور جدید موسیقی کی محفلیں شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ فن پاروں کی نمائش بھی کی جائے گی۔